مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مقاومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے زفولون میں واقع صہیونی سمندری تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی سمندری تنصیبات پر لگنے والے ڈرون طیارے عراقی مقاومت کی جانب سے استعمال کئے گئے ہیں۔
دراین اثناء عراقی سید الشہداء بریگیڈ کے سیکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے سمندری حملوں کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا جس کے تحت بحیرہ روم میں صہیونی کشتیوں کو محاصرے میں لیا جائے گا۔
انہوں نے تاکید کی ہے کہ بحیرہ روم میں سمندری کاروائیوں کا مقصد صہیونی بندرگاہوں کو معطل کرنا ہے۔ جب تک غزہ کے خلاف ظالمانہ محاصرہ ختم نہ ہوگا صہیونی حکومت کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ